نئی دہلی 26 اگست حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت اور خلیفہ مجاز محیی السنہ حضرت اقدس مولانا شاہ ابرار الحق ہردوئی رح نے آج ایک وفد کے ساتھ جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی عیادت کے لیے دفتر جمعیت علماء ہند کا دورہ کیا۔ مولانا محترم نے ناظم عمومی جمعیت علماء ہند سے ملاقات کرکے ان کی صحت کے حوالے سے مکمل آگاہی حاصل کی اور ان کے لیے دعا کی۔ انہوں نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کے عزائم اور ان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح ہو کہ مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب قلب کے آپریشن کے بعد طبی استراحت پر ہیں. دریں اثنا مولانا قاسمی کی عیادت کے لیے اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے.