نئی دہلی 8 اگست 2024
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی جو دھپور کے بالا جی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کو سینے میں درد کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دل پر اثرات ہیں ۔ جمعیۃ علماء راجستھان کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالواحد کھتری کے مطابق مولانا موصوف کی طبیعت فی الوقت مستحکم ہے۔ تمام بہی خواہوں اور متعلقین سے دعائے صحت کی درخواست
ہے۔