Tuesday, 20 May, 2025
  • Login
جمعیۃ نیوز
  • ہوم
  • خبریں
    • All
    • جمعیۃ علمائے ہند
    • مسلم پرسنل لا بورڈ
    حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

    حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

    جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

    جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

    وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

    وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

    گیان واپی اور متھرا عید گاہ سے متعلق تجویز

    گیان واپی اور متھرا عید گاہ سے متعلق تجویز

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے اور یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت کا صدائے احتجاج

    بھارت کو ہندو راشٹر بنانے اور یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت کا صدائے احتجاج

    ائمہ و خطباء وقف کے موضوع پر جمعہ میں خطاب کریں:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم کی علمائےکرام اور ائمہ عظام سے اپیل

    ائمہ و خطباء وقف کے موضوع پر جمعہ میں خطاب کریں:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم کی علمائےکرام اور ائمہ عظام سے اپیل

    وقف ایکٹ میں تبدیلی ہرگز بھی قبول نہیں ہوگی-  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    وقف ایکٹ میں تبدیلی ہرگز بھی قبول نہیں ہوگی-  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

    جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

  • جمعیۃ علمائے ہند
  • مسلم پرسنل لا بورڈ
  • عالمی منظر
  • تعلیم و روزگار
  • مزید زمرے
    • All
    • کالم نگار
    اپنی حفاظت آپ

    اپنی حفاظت آپ

No Result
View All Result

Home خبریں جمعیۃ علمائے ہند
جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

Admin by Admin
August 7, 2024
in جمعیۃ علمائے ہند
0
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد
محمدیاسین جہازی معتمد مرکز دعوت اسلام جمعیت علمائے ہند
9891737350
عدم تشدد اور ترک موالات کے نظریہ سے پہلے تقدیر امم کے فیصلے میدان جنگ میں تیر و تفنگ کیا کرتے تھے۔شاعر مشرق علامہ اقبال کیا خوب کہہ گئے ہیں کہ
آ تجھ کو بتاؤں میں تقدیر امم کیا ہے
شمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر
لیکن گاندھی جی کے فلسفہ عدم تشدد اور جمعیت علمائے ہند کے نظریہ ترک موالات نے صدیوں پرانی اس رسم انقلاب کو بدل کر رکھ دیا اور اہل دنیا کو سکھادیا کہ حکومتوں کے انقلابات کے لیے صرف قوت بازو ہی نہیں ؛ محض انگلی کا ایک اشارہ بھی کافی ہوسکتا ہے۔
اب کون ہوگا حکمراں
یہ طے کریں گی انگلیاں
آئیے دیکھتے ہیں کہ جمعیت علمائے ہند نے تیرو تشدد کے بجائے عدم تشدد اور ترک موالات سے کیسے انقلاب برپا کردیا۔
تاریخ شاہد ہے کہ ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے دو طرح کی تحریکیں چلی ہیں: پہلی تشدد و مقابلہ آرائی کی۔ اس کے لیے 23 جون 1757 میں سراج الدولہ کی جنگ پلاسی،1783 میں ٹیپو سلطان کی جنگ میسور، 1857 کی جنگ شاملی، 1912 میں ریشمی رومال تحریک اور اگست 1942 میں آزادی ہند فوج کی مثالیں لے سکتے ہیں؛ لیکن یہ تحریکات آزادی کے مقصد میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں۔ان کے بالمقابل عدم تشدد اور آئینی لڑائی شروع کی گئی، جس کا باقاعدہ آغاز جمعیت علمائے ہند کی تاسیس سے ہوا اور صرف 28 سال میں انگریزوں کو دیس نکالا دے دیا۔
آئیے ذیل کی سطور میں جمعیت کے اسی آئینی کردار پر تاریخ بتاریخ ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہر ایک پوائنٹ ایک مستقل عنوان ہے، جس کی تفصیل میں تاریخ آزادی ہند کی ضخیم جلدیں تیار ہوسکتی ہیں۔
1. 23؍ نومبر 1919 کو بعد نماز عشا مسجد حسن رسول نما پچ کوئیاں روڈ نئی دہلی میں جمعیت علمائے ہند کا قیام عمل میں آیا۔
2. 6؍ ستمبر 1920 کو کلکتہ میں منعقد خصوصی اجلاس میں انگریزوں سے ترک موالات کا فتویٰ دیا ۔
3. از 19 تا 21 نومبر 1920 دوسرے اجلاس عام میں اس فتویٰ کا اعلان عام کیا ۔
4. 8؍ جولائی 1921 میں منعقد کراچی خلافت کانفرنس میں جمعیت کی قیادت کرتے ہوئے شیخ الاسلام ؒ نے آزادی کامل کی تجویز پیش کی، جس کے بعد آپ کو اور دیگر پیشوایان جمعیت کو گرفتار کرلیا گیا۔
5. 9،10 ؍ فروری 1922کو مجلس منتظمہ میں سول نافرمانی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
6. 18 تا 20 ؍ اکتوبر1922 کی مجلس منتظمہ فیصلہ کیا گیا کہ برطانوی حکومت کا ہر طرح کا بائیکاٹ دین کا لازمی حصہ ہے۔
7. 31؍ دسمبر 1923 کو پانچویں اجلاس عام میں بھارت کی کامل آزادی کے لیے ہندو مسلم قومی اتحاد کی دعوت دی۔
8. 11؍ جنوری 1925 کو منعقد چھٹے اجلاس عام میں اعلان کیا کہ برطانیہ سے ہر قسم کے موالات حرام ہیں۔
9. از 11 تا 14 مارچ 1926 کو منعقد ساتویں سالانہ اجلاس عام میں فیصلہ کیا کہ بھارت کو آزاد کرانا مسلمانوں کا جہاں قومی فریضہ ہے، وہی مذہبی فریضہ بھی ہے۔
10. 21؍ ستمبر 1926 کو ترک موالات کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
11. از 2 تا 4 ؍ دسمبر 1927 کو منعقد آٹھویں سالانہ اجلاس میں بھارتیوں کے جذبہ حریت کوسر د کرنے والا سائمن کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور آنے والے 3 فروری 1928 کو سائمن کمیشن کی آمد کے دن مکمل بھارت بند کا اعلان کیا۔
12. 27؍ اگست 1928 کو مکمل آزادی کے بجائے برطانوی نو آبادیات کی وکالت کرنے والی نہرو رپورٹ کی سخت مخالفت کی۔
13. یکم جنوری 1929 کو منعقد آل انڈیا مسلم کانفرنس میں مسلمانوں کو حقوق دلانے والا دستوری فارمولہ تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
14. ڈانڈی مارچ کے موقع پر جمعیت نے مارچ 1930 میں دائرہ حربیہ قائم کرتے ہوئے آزادی کی لڑائی میں جارحانہ رخ اختیار کیا، جس کی پاداش میں اکابرین جمعیت گرفتار کیے گئے۔
15. از 3تا 6؍ مئی 1930 کو منعقد نویں سالانہ اجلاس میں مسلم مطالبات منظور کرلینے پر کانگریس کے ساتھ اشتراک عمل کرتے ہوئے آزادی کی لڑائی مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا۔
16. 19؍ مارچ 1931 کو ، گاندھی ارون مفاہمت کی تائید کرتے ہوئے دائرہ حربیہ کی جارحانہ سرگرمیاں موقوف کردیں، تاہم رضاکاروں کی بھرتی کا سلسلہ جاری رکھا۔
17. 3؍ اگست 1931 کو آزاد بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ پر مشتمل ایک فارمولہ پیش کیا۔
18. گول میز کانفرنس کی ناکامی کے بعد 29؍ فروری 1932 کو دائرہ حربیہ کا سلسلہ پھر سے شروع کرتے ہوئے ڈکٹیٹر نظام قائم کیا گیااوریکے بعد بارہ ڈکٹیٹر بنائے گئے جو انگریزوں کے تشدد و قید کا نشانہ بنے۔
19. از 19 تا 21؍ اگست 1933 کو منعقد مجلس عاملہ میں کامل آزادی ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
20. از 10 تا 12 اگست 1934 کو منعقد مجلس عاملہ میں گول میز کانفرنس میں ہندستانیوں کو بہت کم اختیارات دینے والا وائٹ پیپر کی شدید مخالفت کی ۔
21. یکم فروری 1935 کو انگریز نے انڈیا ایکٹ 1935 پاس کیا، اس میں گورنر جنرل کو بے پناہ اختیارات دینے کی وجہ سے 28؍ جون 1935 کو جمعیت نے اس کی مخالفت کی۔
22. انڈیا ایکٹ 1935 کے نفاذ کی وجہ سے ہونے والے الیکشن میں مسلمانوں کی متحدہ نمائندگی کے لیے جمعیت نے مسلم لیگ پارلیمنٹری بورڈ کی رکنیت قبول کی۔
23. انڈیا ایکٹ 1935 میں بھارتیوں کو صرف مشورہ دینے کا اختیار دینے کے خلاف یکم اپریل 1936 کو یوم مخالفت آئین منانے کا اعلان کیا۔
24. مسلم لیگ کی مکمل آزادی کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے 17 مئی ؍ 1937 کو جمعیت سمیت تمام آزادی خواہ مسلم جماعتوں نےمسلم لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
25. 8؍ جنوری 1938 کو شیخ الاسلام ؒ نے اپنے خطاب میں کہا کہ” قومیں اوطان سے بنتی ہیں، نسل یا مذہب سے نہیں‘‘۔ اس جملے کے پس پردہ لیگیوں نے شیخ الاسلام اور جمعیت کے خلاف ہرزہ سرائیاں کیں۔
26. یکم ستمبر 1938 کو جنگ عظیم دوم کے پیش نظر بھارتیوں کی انگریزی فوج میں بھرتی کی شدید مخالفت کی۔اسی طرح ہندستان کی مکمل آزادی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مسلم حقوق کے تحفظ کے لیے لیگ اور کانگریس میں مصالحت کرانے کی حتیٰ الامکان کوشش کی، لیکن لیگ کے بے جا مطالبات کی وجہ سے کامیابی نہیں مل سکی۔
27. از 3 تا 5 مارچ 1939 کو منعقد گیارھویں اجلاس عام میں جمعیت نے فیڈریشن طرزحکومت قبول نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
28. جنگ عظیم دوم میں بھارتیوں سے مشورہ کیے بغیر انگریز وں نے ہندستان کی شمولیت کا اعلان کردیا، جس کے خلاف 16 تا 18 ؍ ستمبر 1939 کو منعقد مجلس عاملہ میں صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ اپنی محکومیت کی عمر بڑھانے کے لیے ہم ہرگز جنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔
29. 23؍ مارچ 1940 کو مسلم لیگ نے تقسیم ہند کی تجویز پیش کرتے ہوئے پاکستان کا مطالبہ کیا۔
30. از 27تا 30 ؍ اپریل 1940 کو جمعیت نے آل پارٹیز آزاد مسلم کانفرنس کرکے متفقہ نظریہ پیش کیا کہ ہم بھارتی مسلمانوں کو تقسیم ہند منظور نہیں اور مکمل آزادی کے بغیر ہم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔
31. از 7 تا 9؍ جون 1940 کو بارھویں اجلاس عام میں مکمل آزادی کی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
32. انگریزوں نے جنگ عظیم ختم ہونے کے بعد اپنے ایگزیکیٹو کونسل میں کچھ بھارتی لیڈروں کو شامل کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے جنگ عظیم دوم میں تعاون کرنے کی اپیل کی؛ لیکن جمعیت نے 29 و 30 ستمبر و یکم و 2 اکتوبر 1940 کو منعقد اجلاس عاملہ میں حکومت کے تعاون کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مکمل آزادی کا مطالبہ دوہرایا۔
33. وائسرائے لن لتگھو نے ایڈیا ڈیفینس ایکٹ 1939کو نافذ کرتے ہوئے اظہار رائے پر پابندی لگادی، جس کے خلاف جمعیت نے کانگریس کے دوش بدوش 5، 6؍ جنوری 1941 کوانفرادی ستیہ گرہ میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔
34. ہندستانیوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے لیے برطانیہ نے 29 ؍ مارچ 1942 کو کرپس مشن کو شائع کیا؛ جمعیت نے اس سے ہفتہ عشرہ پہلے ہی از 20 تا 22 مارچ 1942 کو منعقد اپنے تیرھویں اجلاس عام میں اسے مسترد کرنے کا اعلان عام کیا۔
35. 17،18؍ اگست 1942 کو جمعیت نے کوئیٹ انڈیا مومنٹ میں شرکت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انگریزو بھارت چھوڑ دو! ۔ اس اعلان پر انگریزوں نے اکابرین جمعیت کی اندھا دھند گرفتاریاں شروع کردیں۔
36. ہندستان چھوڑو تحریک میں اکثر اکابرین جمعیت گرفتار کرلیے گئے۔گرفتاری کے خلاف گاندھی جی نے اکیس روز کا برت رکھا۔ برت کے آخری دن صلح کانفرنس کی گئی، جس کی قیادت مولانا احمد سعید صاحب نے کی، جس کی وجہ سے آپ کو مارچ 1943 میں گرفتار کرلیا گیا۔
37. 8،9؍ نومبر 1944کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیاسی اسیران کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انھیں فورا رہا اور کارکنان جمعیت پر لگی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
38. 14،15؍ اپریل 1945 کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں ، حق خود ارادیت کی کلیۃ نفی اور اچھوتوں کے لیے جداگانہ نیابت کے استحقاق کی وکالت کی وجہ سے سپرو کمیٹی کی سفارشات کو نامنظور کردیا۔
39. از 4 تا 7 ؍ مئی 1945 کو چودھویں اجلاس عام میں سیاسی جمود و تعطل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی اور سیاسی حقوق کی ضمانت پر مشتمل دستور ہند میں شامل کرنے کے لیے مدنی فارمولہ پیش کیا۔
40. 28؍ جون 1945 کوہندستان کے آئینی مسائل حل کرنے اور بھارتیوں کو حکومتی اختیارات منتقل کرنے والا ’’واویل پلان‘‘ کو عارضی طور پر قبول کرنے کا مشورہ دیا۔
41. واویل پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے برطانوی حکومت ہندنے مرکزی و صوبائی الیکشن کا اعلان کیا تو، جمعیت نے 17 ؍ ستمبر 1945 کے اجلاس میں تمام آزادی خواہ جماعتوں اور نیشنلسٹ مسلمانوں پر مشتمل مسلم پارلیمنٹری بورڈ تشکیل کی ۔ اس بورڈ نے آزادی ہند کے نام پر ووٹ مانگا ، جب کہ مسلم لیگ نے اسلامی حکومت اور پاکستان کے نام پر ووٹ مانگا۔ اسی موقع پر لیگیوں نے اکابرین جمعیت کے ساتھ تاریخ کی بد ترین گستاخیاں کیں۔اس الیکشن میں مسلمانوں کے لیے مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ کی کامیابی نے پاکستان کی راہ ہموار کردی۔
42. انتخابات کے بعد حکومتی اختیارات منتقل کرنے کے لیے 23 مارچ 1946 کو کیبنٹ مشن ہندستان آیا۔ 16؍ اپریل 1946 کو جمعیت علمائے ہند نے کیبنٹ مشن سے ملاقات کرکے آزاد ہندستان میں مسلمانوں کے تحفظات پر مبنی فارمولہ پیش کیا ۔
43. 2؍ ستمبر 1946 کو غلام بھارت میں پہلی مرتبہ کانگریس نےقومی عارضی حکومت قائم کی، جس کے پیش نظر 21 تا 24؍ ستمبر 1946 کو مجلس عاملہ میں اس ’’قومی عارضی حکومت‘‘ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
44. عارضی حکومت کے قیام کے بعد مکمل آزادی کے لیے 24 مارچ 1947 کو ماؤنٹ بیٹن ہندستان کا وائسرائے بن کر آیا۔ بیٹن نے کیبنٹ مشن پلان کے بجائے تقسیم ہند کا پلان پیش کردیا۔جس کے خلاف از 9 تا 11؍ مئی 1947 کو جمعیت نے مجلس عاملہ اورمجلس منتظمہ کے اجلاس میں فرقہ وارانہ خطوط پر ملک کی تقسیم کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے کیبنٹ مشن پلان کو ہی قبول کرنے کا مشورہ دیا۔
45. جمعیت کی شدید مخالفت کے باوجود مسلم لیگ نے 9،10 ؍ جون 1947 کو اور کانگریس نے 14،15؍ جون 1947 کو تقسیم ہند کی تجویز منظور کرلی۔ کانگریس کے اجلاس میں مجاہد ملت حضرت مولانا حفظ الرحمان سیوہارویؒ ناظم عمومی جمعیت علمائے ہند نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی۔
46. 24؍ جون 1947 کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں جمعیت نے تقسیم ہند کو مسلمانوں کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف اس سے بیزاری کا اعلان کیا؛ بلکہ اس کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کی بات کہی۔
47. ان تمام کوششوں کے باوجود ملک کی تقسیم رک نہ سکی ا ور15 اگست 1947 کو آزادی ہند کی خوشی کے ساتھ ساتھ اخوت و محبت کی ایسی تقسیم عمل میں آئی، جس نے انسانیت کا چہرہ نوچ کر رکھ دیا۔

Tags: ٹیپو سلطانجمعیت علمائے ہندجنگ آزادیریشمی رومال تحریکگاندھی
ShareTweetSend
Next Post

اپنی حفاظت آپ

Admin

Admin

Next Post
اپنی حفاظت آپ

اپنی حفاظت آپ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • Trending
  • Comments
  • Latest
وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

August 8, 2024
اپنی حفاظت آپ

اپنی حفاظت آپ

August 8, 2024
حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

August 26, 2024 - Updated on August 27, 2024
جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

August 7, 2024
جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

جنگ آزادی ہند میں جمعیت علمائے ہند کی آئینی جدوجہد

0
اپنی حفاظت آپ

اپنی حفاظت آپ

0
وقف ایکٹ میں تبدیلی ہرگز بھی قبول نہیں ہوگی-  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

وقف ایکٹ میں تبدیلی ہرگز بھی قبول نہیں ہوگی-  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

0
ائمہ و خطباء وقف کے موضوع پر جمعہ میں خطاب کریں:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم کی علمائےکرام اور ائمہ عظام سے اپیل

ائمہ و خطباء وقف کے موضوع پر جمعہ میں خطاب کریں:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر محترم کی علمائےکرام اور ائمہ عظام سے اپیل

0
वक्फ संशोधन विधेयक किसी भी स्थिति में स्वीकार नहीं

वक्फ संशोधन विधेयक किसी भी स्थिति में स्वीकार नहीं

September 19, 2024
حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

August 26, 2024 - Updated on August 27, 2024
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

August 8, 2024
وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

وقف سے متعلق پیش کردہ ترمیمات وقف ایکٹ کو ختم کرنے کی کوشش صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے سخت تشویش کا اظہار کیا

August 8, 2024

تازہ ترین خبریں۔

वक्फ संशोधन विधेयक किसी भी स्थिति में स्वीकार नहीं

वक्फ संशोधन विधेयक किसी भी स्थिति में स्वीकार नहीं

September 19, 2024
حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

حضرت مولانا سید بلال حسین تھانوی دامت برکاتہم سجادہ نشین جانقاہ اشرفیہ باغپت

August 26, 2024 - Updated on August 27, 2024

نأتي لكم أفضل المواضيع و]ورد قسط التي مثالية للأخبار، مجلة، بلوق الشخصية، الخ تحقق صفحتنا المقصودة للحصول على التفاصيل.

کیٹیگریز

  • خبریں (8)
    • جمعیۃ علمائے ہند (4)
    • مسلم پرسنل لا بورڈ (2)
  • مزید زمرے (1)
    • کالم نگار (1)
      • مولانا خالد سیف اللہ رحمانی (1)
  • जमीयत-उलमा-ए-हिंद (1)

ٹیگز

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ایودھیا بابری مسجد جمعیت علمائے ہند جنرل سکریٹری جنگ آزادی حکومت حکومت ہند حکیم الدین قاسمی خالد سیف اللہ رحمانی خلع خلع،وراثت دیوبند ریشمی رومال تحریک سول کوڈ شادی شریعت طلاق عبادت گاہوں فتنہ وفساد متھرا عید گاہ محمود اسعد مدنی مسلم پرسنل لاء مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا حکیم الدین قاسمی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مولانا سید بلال حسین تھانوی مولانا محمود اسعد مدنی وراثت وقف وقف انتظامیہ وقف ایکٹ وقف ایکٹ 2013 وقف جائیدادیں ٹیپو سلطان گاندھی ہسپتال یکساں سول کوڈ जमीअत उलमा-ए-हिंद मौलाना अरशद मदनी मौलाना महमूद मदनी वक्फ संशोधन वली फैसल रहमानी सआदतुल्लाह हुसैनी सैयद जफर महमूद
  • ہوم
  • خبریں
  • جمعیۃ علمائے ہند
  • مسلم پرسنل لا بورڈ
  • Privacy Policy

© 2017 ي الأخبار - قسط وورد الأخبار، مجلة ومدونة وورد الموضوع.

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
    • جمعیۃ علمائے ہند
    • مسلم پرسنل لا بورڈ
  • مضامین و مقالات
  • عالمی منظر
  • تعلیم و روزگار
  • کالم نگار

© 2017 ي الأخبار - قسط وورد الأخبار، مجلة ومدونة وورد الموضوع.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.